خیبر ایجنسی ‘جائیداد کے تنازعے پرفائر نگ،4 افراد جاں بحق،6 زخمی

پیر 26 جنوری 2015 17:33

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ اور طلباء تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے شیخوال میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لنڈی کوتل ڈگری کالج میں طلباء کے درمیان معمولی تنازعے پر تصادم کے دوران چاقوووں اور چھریوں کے وار سے پانچ طلباء زخمی ہو گئے۔

زخمی طلباء کو تشویشناک حالت میں ایجنسی ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاباقی چار زخمیوں میں سے دو کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار طلباء کو گرفتار کرلیا ۔