پارلیمنٹ ہاؤس میں سانحہ پشاور کے شہداء ،شاہ عبداللہ بن عبدا لعزیز کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

پیر 26 جنوری 2015 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء اور مرحوم خادم ا لحر مین شریفین شا ہ عبداللہ بن عبد العزیز کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے پارلیمنٹ ہاوس میں قرآن خوا نی کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا جس میں اراکین پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور عملے کے دیگر ممبران کے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قرآن خوا نی کے اختتام پر پارلیمنٹ ہاوس کی جامع مسجد کے پیش امام نے سانحہ پشاور کے شہدا ء اور مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعز یز کے ایصال ثواب ،درجات کی بلندی اور ملکی ترقی و استحکام کیلئے دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :