اوکاڑہ ،گھر میں چوری کی واردات ،چور لاکھوں ر وپے مالیت کا سامان لیکر فرار

پیر 26 جنوری 2015 17:46

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)رحمت اللہ ٹاؤن اوکاڑہ میں گھر میں چوری کی واردات نامعلوم چور لاکھوں ر وپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق رحمت اللہ ٹاؤن کے رہائشی راؤ اقرار علی کے گھر نامعلوم چور تالے توڑتے ہوئے داخل ہو گئے چور گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی اور8 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔