آمد مصطفیﷺ سے دنیا میں عدل و انصاف کا سورج طلوع ہوا اور جہالت و گمراہی کی سیاہ بادل چھٹ گئے ، پیر صوفی محمد اکرم نقشبندی مجددی

پیر 26 جنوری 2015 17:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) آمد مصطفیﷺ سے دنیا میں عدل و انصاف کا سورج طلوع ہوا اور جہالت و گمراہی کی سیاہ بادل چھٹ گئے ۔آپﷺ نے کفر وشرک کی دلدل میں پھنسی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا اور مخلوق کو اپنے حقیقی خالق سے ملایا۔آپﷺ نے اپنے قول وفعل سے دین اسلام کو جلا بخشی اورپوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دربار اللہ ہو کے خلیفہ مجاز پیر صوفی محمد اکرم نقشبندی مجددی نے یہاں محلہ سالوگجر رہائش گاہ صوفی محمد نواز نقشبندی پر منعقدہ محفل میلاد مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیااور کہا کہ آپﷺ کی سیرت مبارکہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے کہ جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی نے کہا کہ ذکر خداو ذکر مصطفیﷺ ہماری روح کی اصل غذا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان روحانی محافل سے ایمان کو تازگی اور پختگی ملتی ہے۔محفل سے قاری محمد عمر فاروق،قاری جمیل احمد نقشبندی،محمد آصف قادری،محمد شمس قادری و دیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :