مردان، مضافاتی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، متعدد علاقوں میں کرفیو ، آپریشن کے دوران ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک ، ایک اہلکار ز خمی ہوگیا
پیر 26 جنوری 2015 19:21
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) مردان کے مضافاتی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، متعدد علاقوں میں کرفیو، آپریشن کے دوران ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک ، جبکہ ایک اہلکار ز خمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے مردان کے نواحی علاقوں کاٹلنگ ، شموزئی ،بابوزئی ، جمال گڑھی ، بابینی ، گجرات، دبئی اڈا ،ساولڈھیر اور دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے سرچ اپریشن شروع کر دی اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں پیر کے روز سیکیورٹی فورسز نے کاٹلنگ کے علاقے میں اپریشن شروع کر دی جبکہ اس دوران بد نام زمانہ دہشت گرد گل قادر نامی شخص کے مکان پر فورسز نے چھاپہ مارا جس کے دوران مذکورہ دہشت گرد اور اس کے بیٹوں نے فورسز پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہو گیا جبکہ جوابی فائرنگ سے گل قادر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے بیٹے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.