Live Updates

ہمارے دورمیں مسلم لیگ نہیں”افتخار چوہدری“ہماری اپوزیشن تھے ،قمرزمان کائرہ،عمران خان کنفیوزڈ آدمی ہیں، انہوں نے گاڑی مِس کردی ، دہشتگردی کے خلاف قوم کا اتحاد ملک کی اہم ضرورت ہے ،تیل سستا ہونے کے باوجود حکومت نے عوام کو بجلی کے نرخوں میں کوئی ر یلیف نہیں دیا، کرپشن آج پہلے سے زیادہ ہے لیکن کوئی سوموٹو ایکشن نہیں لے رہا،جمہوری قوتوں کی مضبوطی کی خاطر مفاہمتی پالیسی اپنائی ، آصف زرداری دہشتگردی کی جنگ میں حکومت کا ساتھ ملک بچانے کیلئے دے رہے ہیں ،میاں صاحب تو عمران کا پریشر برداشت نہیں کرسکتے،لالہ موسیٰ میں خطاب

پیر 26 جنوری 2015 19:40

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری قمر زمان کائرہ ہمارے دورمیں مسلم لیگ نہیں”افتخار چوہدری“ہماری اپوزیشن تھے ،عمران خان کنفیوزڈ آدمی ہیں، انہوں نے گاڑی مِس کردی ، دہشتگردی کے خلاف قوم کا اتحاد ملک کی اہم ضرورت ہے ،تیل سستا ہونے کے باوجود حکومت نے عوام کو بجلی کے نرخوں میں کوئی ر یلیف نہیں دیا، کرپشن آج پہلے سے زیادہ ہے لیکن کوئی سوموٹو ایکشن نہیں لے رہا،جمہوری قوتوں کی مضبوطی کی خاطر مفاہمتی پالیسی اپنائی،سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دہشتگردی کی جنگ میں حکومت کے ساتھ ملک بچانے کیلئے دے رہے ہیں کیونکہ ملک بچ جائے میاں صاحب تو عمران کا پریشر برداشت نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

پیرکو صدر پیپلزپارٹی ملک شفیق امجد کی رہائشگاہ پرمنعقد ہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج‘ایجنسیوں‘ میڈیا‘ عدالتوں اور ملاوؤں نے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے اور توڑنے اور بدنام کرنے کیلئے ہر دور میں شب وخون مارے ہیں پیپلزپارٹی مزاحمتی سیاسی جماعت سے مفاہمتی پارٹی ملک و قوم کے مفاد میں بنی‘ میاں صاحب کو بھی مفاہمت کی اس وقت سمجھ آئی جب پرویز مشرف نے ان کا تختہ الٹا ہمارے دورمیں مسلم لیگ نہیں”افتخار چوہدری“ہماری اپوزیشن تھے عمران خان کنفیوژڈ آدمی ہیں انہوں نے گاڑی مِس کردی ہے دہشتگردی کے خلاف قوم کا اتحاد ملک کی اہم ضرورت ہے تیل سستا ہونے کے باوجود حکومت نے عوام کو بجلی کے نرخوں میں کوئی ر یلیف نہیں دیا‘ بلیک لسٹ کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدوں پر نظر ہے پاور سیکٹر میں سیف الرحمن کے ذریعے ڈیلیں کی جارہی ہیں ہم پورا احتساب کریں گے کرپشن آج پہلے سے زیادہ ہے لیکن کوئی سوموٹو ایکشن نہیں لے رہاہے اور نہ ہی شور مچا رہاہے چوہدری قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو قائم ہوئے47 سال ہوگئے جس میں40 سال سے گرانے توڑنے اور بدنام کرنے کیلئے فوج ایجنسیوں‘میڈیا عدالتوں اور ملاوؤں نے ہر دور میں شب وخون مارے یہ پیپلزپارٹی کا ہی حوصلہ ہے کہ اس نے ملک اور جمہوریت کی خاطر شہادتیں‘ تھانے‘ جیلیں اور قلعے برداشت کیے انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے تمام دکھوں اور مظالم کو برداشت کرتے ہوئے جمہوری قوتوں کی مضبوطی کی خاطر مفاہمتی پالیسی اپنائی جس کیلئے وہ خود چل کر جدہ میں نواز شریف کے پاس گئیں اصغر خان‘مفتی محمود‘ نوابزادہ نصر اللہ خاں کو ساتھ ملا کر غیر جمہوری اور غیر سیاسی قوتوں کو سبق دیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ‘کائرہ نے کہا کہ ہمارے دور میں مسلم لیگ ن نے ہم نے کوئی مفاہمت نہیں کی بلکہ کالا کوٹ پہن کر میاں نواز شریف خود سپریم کورٹ میں پیش ہوئے میاں صاحب بھی مفاہمت کے اس وقت قائل ہوئے جب پرویز مشرف نے انہیں گھر چلتا کیا پیپلزپارٹی نے محترمہ شہید کی مفاہمتی پالیسی کو ملک و قوم کیلئے سنگ میل بنایالیکن چھوٹے میاں صاحب اکثر طاقت کے نشے میں بھول جاتے رہے اور پی پی حکومت کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی نسبت”افتخار چوہدری“ تگڑی اپوزیشن تھے ہمارے خلاف لیے گئے سوموٹو ایکشن کہاں ہیں؟ مقدمات آج کیوں نہیں کھولے جاتے؟ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دہشتگردی کی جنگ میں حکومت کے ساتھ ملک بچانے کیلئے دے رہے ہیں کیونکہ ملک بچ جائے میاں صاحب تو عمران کا پریشر برداشت نہیں کرسکتے پیپلزپارٹی تو جیالوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آمریت کا سیسہ پلائی دیوار کر مقابلہ کیا اور شہادتوں کی تاریخ رقم کی،مسلم لیگ کے اندر طالبان سوچ کے حامل اور ہمدردموجود ہیں لیکن ہم نے میاں صاحب کا ساتھ دہشت گردی کے خلاف ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں دینا ہے عمران خان کے بڑے جلسوں کی باتیں کرنیو الے بھول گئے جب محترمہ بینظیر بھٹو کا1986 میں وطن واپسی پر لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کا استقبال ہوا تھا حکومت کے خلاف عمران کان کا ساتھ اس لیے نہیں دیا کہ اس سے غیر سیاسی غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ پہنچتا عمران ایک کنفیوژڈ آدمی ہیں اس کا ایجنڈا کیا ہے؟اسے خود معلوم نہ یں وہ بار بار موقف تبدیل کرتے ہیں اور دھرنا سیاست کی منزل کی گاڑی مس کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تیل عالمی مارکیٹ میں42ڈالر پر پہنچ چکا ہے ہمارے دور میں142 ڈالر تھا اور ہمارے دور میں بجلی کے نرخ جو23یا24 روپے یونٹ تھے لیکن ہم نے سبسڈی کے ذریعے عوام کو7.50 روپے فروخت کیا نواز شریف حکومت کو10روپے یونٹ بھی بجلی پڑے تو وہ16 روپے میں عوام کو بیچیں گے خواجہ آصف کے23ہزار میگا واٹ پراجیکٹس کہاں گئے؟جھوٹ کے نام پر مینڈیٹ حاصل کرنے والے آج شرمسار ہیں اور 6ماہ میں توانائی بحران ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب سات آٹھ سال کی بات کررہے ہیں ہمارے دور میں ایل این جی پر شور مچانے والے آج اربوں ڈالر اضافی دے کر معاہدے کررہے ہیں بلیک لسٹ کمپنیوں اور قطر میں بیٹھے سیف الرحمن کے ذریعے پاور سیکٹر معاہدوں پر ہماری نظر ہے اور ہم ایک ایک ڈیل کا حساب لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات