خیبرایجنسی باڑہ کے متاثرین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دیا، گورنرہاؤس سے متصل شیرشاہ سوری روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا ،شیرشاہ سوری روڈبندش کی وجہ سے شہر کی سڑکیں بندہوگئیں،شہریوں ،مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا

پیر 26 جنوری 2015 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) خیبرایجنسی باڑہ کے متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ،باڑہ کے رہائشیوں نے شیر شاہ سوری روڈ پر جمع ہوئے ۔مظاہرین نے گورنرہاؤس سے متصل شیرشاہ سوری روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا ہے ،دھرنا صبح سے چاربجے تک جاری رہا جس کی وجہ سے پورے شہر پشاورمیں ٹریفک جام ہوگیا ،حاجی کیمپ سے لیکر پشاورصدر تک تما م سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگ پیدل جانے پر مجبور ہوگئے۔

پیر کے روز خیبر ایجنسی اور باڑہ کے متاثرین حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج پر نکل آئے، متاثرین نے اپنے مطالبات کے لیے گورنر ہاوس کے سامنے دھرنادیاخیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ کے متاثرین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے جلوس کی شکل میں گورنر ہاوس پہنچے ، جہاں انہوں نے شدید احتجاج کیا اوردھرنا دیا مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی اپنے علاقوں میں واپسی سمیت وزیر ستان متاثرین کے طرز پر امدادی پیکیج دیا جائے، گورنر ہاوس کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلیوں کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ پارلیمنٹ ہاوس کا گھیراوٴ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرہاؤس پشاورمیں کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا ہے ،تاہم سات گھنٹے طویل دھرنے نے شہریوں کوشدید اذیت سے دوچارکردیا ہے کیونکہ پورے شہر میں ٹریفک جام رہا اورمیلوں گاڑیاں کھڑی رہی۔

متعلقہ عنوان :