پی اے ایف کا طیارہ ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھارت میں لینڈ کر گیا

پیر 26 جنوری 2015 19:59

پی اے ایف کا طیارہ ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھارت میں لینڈ کر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء) پاکستان ایئر فورس کے مسافر طیارے نے بھارتی شہر لکھنو میں ایندھن ڈلوانے کے لیے ایمرجنسی لینڈنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی اے ایف کا مسافر طیارہ بھارتی شہر لکھنو میں ایمرجنسی لینڈنگ کر گیا جہاں طیارہ کی ایندھن کی کمی کو پورا کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ نہیں کی جبکہ پی اے ایف کا طیارہ معمول کے مطابق اترا ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ری فیولنگ کے بغیر طیارے کی پرواز ممکن نہیں تھی اس لیے اسے بھارتی شہر لکھنو میں اتارا گیا ہے۔یاد رہے پی اے ایف کا طیارہ راولپنڈی سے چٹا کانگ جا رہا تھا جبکہ گزشتہ روز بھی پاکستانی طیارے نے بھارت میں لینڈنگ کر کے ایندھن کی کمی کو پورا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :