پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظا ت ہیں ،چین کیلئے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں ، چین ، چینی حکومت اور عوام پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ہر شعبے میں مکمل تعاون اور مدد فراہم کریں گے ، چیئر مین پیپلز کانفرنس ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوآرڈی نیشن اور بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے ،چینی حکام سے گفتگو

پیر 26 جنوری 2015 20:21

پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظا ت ہیں ،چین کیلئے پاکستان کا کوئی متبادل ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظا ت ہیں ،چین کیلئے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوآرڈی نیشن اور بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے ۔

چین کے دور ے پر پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کا آزمودہ دوست ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ چین کیلئے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا اور دونوں ممالک کی منزل ایک ہے۔

(جاری ہے)

ممبر پولٹبرو مسٹر مینگ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی شخصیات سے ماورا اور پالیسی مستقل ہے، پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں،چیئرمین پیپلز کانفرنس یوڈینگ شینگ نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان اور ہر شعبے میں مکمل تعاون اور مدد فراہم کریں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تبدیل ہوتے ہوئے حالات کو سمجھنا چاہیے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوارڈی نیشن اور بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی قیادت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور تعاون پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے۔