بلوچستان منشیات اسمگلروں کا انٹرنیشنل روٹ ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے،منشیات تلف کرنے کی تقریب سے خطاب
پیر 26 جنوری 2015 20:34
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ہمیں روشن مستقبل کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے اگرچہ وقتاً فوقتاً عالمی برادری ہمارے ملک کو منشیات فری قرار دے چکی ہے بلوچستان منشیات اسمگلروں کا انٹرنیشنل روٹ ہے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل کسٹم ڈے کے موقع پر بلوچستان کسٹم کے زیراہتمام منشیات تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ا?ئی جی ایف سی میجر جنرل اعجازشاہد ، کلیکٹر کسٹم بلوچستان ظہور اختر راجہ ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر عامر نواز حامد ، انسپکٹر جنر ل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد ، سیکر ٹر ی داخلہ کیپٹن ( ر) اکبر حسین درانی ،کمشنر کوئٹہ ڈویثرن کمبر دشتی ، ڈائریکٹر جنرل نائب سید خالد اقبال ،ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد اقبال بھوانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ وزیر،اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم پریوینٹو حامد قمبرانی ، کمانڈنٹ غزہ بند اسکاؤٹ کرنل سجاد، ایڈیشنل ا?ئی جی پولیس احسن محبوب سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت کسٹم کے ا?فیسران دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ منشیات کی کیپ پکڑنے اور اس کے گروہوں کے خلاف کامیاب کاروائی میں کلکٹر کسٹم سے لے کر ایک سپاہی تک کا کردار ہوتا ہے غیر محفوظ سرحد کے باعث فورسز کو منشیات ، پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر کی اسمگلنگ روکنے میں مشکلات پیش ا?رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.