سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 26 جنوری 2015 20:34

سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری گرینڈ سلام ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میکسیکو کے سنتیاگو گونزالیز اور ان کی امریکن جوڑی دار سپیئرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-5، 6-7 اور 10-8 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :