مصر ، بغاوت کی چوتھی سالگرہ کے کے ایک روز بعد ہی ملک کے سابق صدر حسنی مبارک کے دو بیٹوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 20:44

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) مصر میں بغاوت کی چوتھی سالگرہ کے کے ایک روز بعد ہی ملک کے سابق صدر حسنی مبارک کے دو بیٹوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کے مطابق اعلیٰ اور جمال مبارک پیر کو قاہرہ کی جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے کی جانب سے روانہ ہو گئے۔گذشتہ ہفتے ایک عدالت نے طاقت کے بے جا استعمال کے مقدمے میں ان کی رہائی کا حکم دیا تھا عدالت کے مطابق یہ دونوں مقدمے کے دوران ہی اپنی سزا سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :