فلپائن میں پولیس اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 55افراد ہلاک ،امن معاہدے اور تین سال سے جاری جنگ بندی خطرے میں پڑگئی

پیر 26 جنوری 2015 20:44

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) فلپائن میں پولیس اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں پچپن افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد امن معاہدے اور تین سال سے جاری جنگ بندی خطرے میں پڑگئی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ جھڑپیں صوبہ موگیندانو کے ایک قصبے میں ہوئیں پولیس ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے پہنچی تو پولیس کو مسلح افراد کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

تصادم کے دوران پولیس کے انچاس اور چھ عسکریت پسند مارے گئے ، ایک درجن کے قریب پولیس اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جنوبی فلپائن میں علیحدگی پسندوں کے حملوں اور پولیس اور فوج کی جوابی کارروائیوں میں اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ بیس لاکھ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :