عبدالقادر گیلانی کی نارا میں فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سے اہم ملاقات ، میڈیا کو دور رکھا گیا، شکار اکھٹے کھیلا

پیر 26 جنوری 2015 21:28

عبدالقادر گیلانی کی نارا میں فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سے اہم ملاقات ، ..

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اورسابق وزیر اعظم کے فرزند عبدالقادر گیلانی کی نارا میں فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سے اہم ملاقات ، میڈیا کو دور رکھا گیا شکار اکھٹے کھیلا، تفصیلات کے مطابق پیپلر پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کی کی ملاقاتوں کے بعد پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور سابق وزیراعظم یوسف رضاء گیلانی کے فرزند عبدالقادر گیلانی نے نارا میں فنکشنل لیگ کے مقامی رہنما خادم حسین آرائیں کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ سے زائد اہم ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران میڈیا کو دور رکھا گیا تینوں شخصیات نے نارا کے علاقے علاقے تیتروں کاشکار بھی کیا صدرالدین راشدی نے بانوے اورمخدوم احمد محمود نے چھیاسی تیتروں کاشکار کیا بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے صدر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پیر پگارہ اورمخدوم امین کااتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب شہید بے نظیر بھٹوکی پارٹی نہیں رہی سندھ میں آئندہ انتخابات میں فنگشنل لیگ اور مخدوم کااتحاد اکثریت سے کامیابی حاصل کرسکتاہے، اس موقع پر مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ میرا مرنا جینا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے پیر پگارہ کے خاندان سے پرانے تعلقات ہیں ملاقات پرشک نہ کیا جائے جنوبی پنجاب پی پی کے صدر نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی اس موقع پر اسماعیل شاہ راشدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :