سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری

پیر 26 جنوری 2015 21:34

سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق )کی ثمینہ خاور حیات کوجعلی ڈگری کیس سے بری کردیا۔سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے ثمینہ خاورحیات کے خلاف بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس کیس میں ثمینہ خاورحیات کی طرف سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ استغاثہ تاحال ان کے خلاف ایسی شہادتیں پیش نہیں کرسکا جن کی بنیاد پر مقدمہ آگے چلایا جاسکے ۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن اس کیس کو ختم کرچکا ہے، قانون کے مطابق جب ایک بار مقدمہ ختم ہوجائے تو اس پرنظرثانی نہیں ہوسکتی ہے ،عدالت نے ریکارڈکی پڑتال کے بعدثمینہ خاورحیات کومذکورہ کیس سے بری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :