جامعہ فریدیہ نے واہ کینٹ دہشت گردی واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا،جامعہ فریدیہ خالصتا تعلیمی ادارہ ہے ،دہشت گردی کی ہر قسم کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مولانا عبدالغفار ،امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کیا ،کوثر علی نامی کسی شخص کا ہمارے ادارے سے کوئی تعلق ہے نہ ماضی میں رہا ،،نائب متہمم

پیر 26 جنوری 2015 21:56

جامعہ فریدیہ نے واہ کینٹ دہشت گردی واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا،جامعہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) جامعہ فریدیہ نے واہ کینٹ دہشت گردی واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا،نائب متہمم مولانا عبدالغفار نے کہاہے کہ جامعہ فریدیہ خالصتا تعلیمی ادارہ ہے ،دہشت گردی کی ہر قسم کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ،امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کیا ،کوثر علی نامی کسی شخص کا ہمارے ادارے سے کوئی تعلق ہے نہ ماضی میں رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار دینی درسگاہ جامعہ فریدیہ کے نائب مہتمم مولاناعبدالغفار اور ناظمِ تعلیمات مولانا طارق سعید نے واہ پولیس چوکی پر مارے جانے والے مبینہ خود کش بمبار کو جامعہ فریدیہ کا سابق طالبعلم قرار دینے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ فریدیہ دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے ،جہاں صرف اورصرف تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہمارے مدرسے کے طلباء ملکی سطح پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں ،ہمارے ہاں ہر قسم کی غیر تعلیمی سرگرمیوں پرمکمل پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بغیر ثبوتوں کے دہشت گردی کے تانے بانے تعلیم کے لحاظ سے اچھی شہرت رکھنے والے اداروں کے ساتھ جوڑنے کی کوششیں عالمی سازش کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کیا اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ،ہم نے ملکی مفاد کے خلاف ہر اقدام کی پر زور مذمت کی ،ہمارے دروازے اب بھی ہر ایک کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے فروغ کے مشن پر گامزن ہیں اور رہیں گے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور مثبت سمت گامزن اداروں کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے

متعلقہ عنوان :