وائٹ ہاوٴس میں پراسرار ڈرون گرنے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی،واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ کوئی کھلونا ڈرون بھی ہے تو وائٹ ہاوٴس میں کیسے اگرا،امریکی سیکریٹ سروس

پیر 26 جنوری 2015 22:20

وائٹ ہاوٴس میں پراسرار ڈرون گرنے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی،واقعے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) سخت ترین حفاظتی حصار اور جدید ترین سیکورٹی نظام کے باوجود وائٹ ہاوٴس کی سیکورٹی میں خامیاں گزشتہ کئی دنوں سے سامنے آرہی ہیں اور ایسا ہی تازہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ڈرون ڈیوائس وائٹ ہاوس کے لان میں آگری اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوٴس کی پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوٴس کے لان پر ایک ایریل ڈرون آکر گرا تاہم اس کے گرنے سے خطرے کی کوئی بات نہیں، بظاہر یہ ایک کھلونا ڈرون ہے جب کہ مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ادھروائٹ ہاوٴس کی نگرانی کرنے والی امریکی سیکریٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تکہ اگر یہ کوئی کھلونا ڈرون بھی ہے تو وائٹ ہاوٴس میں کیسے آگرا۔حکام کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ بھارت کے دورے پر ہیں جب کہ واقعے کے وقت ان کی بیٹیاں مالیا اور ساشا بھی وائٹ ہاوٴس میں نہیں تھیں بلکہ وہ واشنگٹن میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشہ کئی ماہ سے وائٹ ہاوس کی ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث سیکریٹ سروس کو امریکا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بالخصوص جب ایک شخص وائٹ ہاوس کی حفاظتی باڑ کود کر اندر داخل ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :