لوڈ شیڈنگ کا حل فرنس آئل سے نہیں بلکہ پانی سے ممکن ہے۔مونس الٰہی

منگل 27 جنوری 2015 09:45

لوڈ شیڈنگ کا حل فرنس آئل سے نہیں بلکہ پانی سے ممکن ہے۔مونس الٰہی

لاہوراُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے زیادہ بجلی بنانی ہے اور لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن کرنا ہے تو پھر مہنگے فرنس آئل کی بجائے زیادہ سے زیادہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

اور یہی منصوبے پاکستان کو 18 گھنٹے کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی سے بجلی بنانے کا سب سے اہم منصوبہ کالاباغ ڈیم ہے اور اس کی تعمیر فوری طور پر شروع ہونی چاہیے ۔کالاباغ ڈیم ملک کو 3600 میگا واٹ بجلی انتہائی سستے داموں بجلی فراہم کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :