ٹانک:واپڈا دفتر کو آگ لگنے پر 35 افراد گرفتار، پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ ،7 زخمی
منگل 27 جنوری 2015 10:40
ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے پیسکو آفس کو آگ لگانے کے بعد دفعہ 144 نافذ ، 35 افرارد گرفتار، پولیس کی ہوائی فائرنگ، شیلنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
ٹانک میں گذشتہ روز مظاہرین نے 20 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیسکو آفس کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور گرفتاریوں کے لیے آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں 35 کے قریب افراد کو گرفتار کیا جن میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹانک میں گذشتہ دو ماہ سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے ضلعی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا گیا لیکن کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی ۔ مظاہرین نے دوسرے روز بھی شٹر داؤن ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔ ٹانک کے تمام تعلیمی ادارے بند رہے ، محکمہ صحت نے بھی خسرہ مہم ملتوی کر دی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.