گوجرانوالہ میں پولیس کی کاروائی ، افغان باشندوں سمیت 20 افراد زیر حراست

منگل 27 جنوری 2015 10:59

گوجرانوالہ میں پولیس کی کاروائی ، افغان باشندوں سمیت 20 افراد زیر حراست

گوجرنوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) حساس اداروں کی اطلاعات پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 20 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر میں مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خفیہ اداروں کی اطلاعات پر پولیس نے گوجرنوالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔اس آپریشن کے دوران پولیس نے افغان باشندوں سمیت 20 افراد کو حرات میں لیا گیا جبکہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :