رینجرز نے بھار تیوں سے مٹھائی لینے سے انکار کر دیا

منگل 27 جنوری 2015 11:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) پاکستان رینجرز کے اہلکاروں کو اپنے ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مٹھائی پیش کی تاہم پاکستانی رینجرز نے مٹھائی لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کو بی ایس ایف کی جانب سے پیش کی گئی مٹھائی نہ لینا اس بات کا اظہار تھا کہ پاکستانی رینجرز بھارت کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری اور لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی شیلنگ اور بلا اشتعال فائرنگ سے نا خوش ہیں۔ واضح رہے کہ پاک بھارت فائرنگ میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ہندوستانی بارڈر سکیورٹی کی جانب سے پیش کی گئی مٹھائی لینے سے انکار کیا ہو۔

متعلقہ عنوان :