بھارتی خوبرو ہیروئن شردھا کپور شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئی

منگل 27 جنوری 2015 11:27

بھارتی خوبرو ہیروئن شردھا کپور شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) فلم ”عاشقی ٹو “کی خوبروہیروئن شردھا کپورفلم کی شوٹنگ مہنگی پڑ گئی وہ نئی فلم اے بی سی ڈی (ٹو) کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ حسینہ شردھا کپور ان دنوں نئی فلم” اینی باڈی کین ڈانس (ٹو)“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ڈانس کی پریکٹس کے دوران اداکارہ نیچے جا گریں اور ان کے پاوٴں پر موچ آ گئی۔ ڈانس پر بننے والی اس فلم میں شردھا کپور کے ساتھ ورن دھون مرکزی کردار کریں گے۔ ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 19 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :