ہالی ووڈ فلم ”مینینز“ کینئے ٹریلر نے دھوم مچادی

منگل 27 جنوری 2015 11:33

ہالی ووڈ فلم ”مینینز“ کینئے ٹریلر نے دھوم مچادی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ہالی ووڈ کی نئی اینی میشن فلم مینینز کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔ فلم رواں سال 10 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم مینینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے مینینز کے گرد گھوم رہی ہے۔

(جاری ہے)

جن کو تلاش ہے نئے ماسٹر کی۔ اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے سامنا کرتے ہیں ہر خطرے کا۔ تھرل اور ایڈونچر کرتے ننھے میننیز نیویارک پہنچ جاتے ہیں۔فلم کی ہدایتکاری کیل بالڈا اور پیئیر کوفن دے رہے ہیں۔اینی میشن ،کامیڈی اور فیملی فلم بڑے اور بچوں کو تفریح کے خزانے لوٹانے رواں برس 10 جولائی کو سینما گھروں میں آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :