ویڈیو گیم”ریذیڈنٹ ایول :ریویلیشنز 2“کاٹریلر جاری کر دیا گیا

منگل 27 جنوری 2015 11:41

ویڈیو گیم”ریذیڈنٹ ایول :ریویلیشنز 2“کاٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مار دھاڑ سے بھرپور نئی زومبی ہارر ویڈیو گیم”ریذیڈنٹ ایول :ریویلیشنز 2“کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔جاپان کی ویڈیو گیم ڈولپر کمپنی Capcom کی پیش کردہ سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم ٹریلر میں خطرناک نشانے باز فائٹرزاپنے روایتی انداز میں زومبیز کاخاتمہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں گزشتہ حصوں کی نسبت کئی نئے کردارگیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔جدیدہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم24فروری میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، ایکس باکس وَن اور360،پلے اسٹیشن تھری اور فور کیلئے موزوں ہے۔