ٹرانسفر قوانین توڑنے پر ریال میڈرڈ کیخلاف انکوائری ہوگی، فیفا کا انتباہ

منگل 27 جنوری 2015 11:57

ٹرانسفر قوانین توڑنے پر ریال میڈرڈ کیخلاف انکوائری ہوگی، فیفا کا انتباہ

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا)ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈکے خلاف کھلاڑیوں کے ٹرانسفر قواعدکی خلاف ورزی پر تحقیقات کرے گی ۔ ریال میڈرڈ کو فیفاکے قواعدکوتوڑ نے کی پاداش میں بارسلونا کی طرح ٹرانسفر پرپابندی کا سامناکرناپڑسکتاہے۔ فیفا ریال میڈرڈ کی جانب سے وینزویلاکے12سالہ کھلاڑی کو2012میں کلب میں شامل کرنے کی تفتیش کرے گا۔

(جاری ہے)

مینوئیل گوڈائے اور فرنانڈو میسیاس ٹرائل کے لیے ریورپلیٹ اور میلان جارہے تھے کہ ریال میڈرڈنے انھیں میڈرڈمیں واقع اسپینش سوکراسکول سے اٹھالیاتھا۔ مینوئیل نے 2012میں اور فرنانڈونے 13سال کی عمر میں2013میں ریال میڈرڈ سے معاہدے پر دستخط کئے تھے جو اس وقت دوسرے کلب رایو والیکانو میں یوتھ سسٹم کے تحت کھیل رہے ہیں۔ریال میڈرڈ کو فیفا کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کے حوالے سے تسلی بخش جواب داخل کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے-