پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’فیس بک ‘ اور ’انسٹاگرام ‘ بند ہوگئے

منگل 27 جنوری 2015 11:57

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’فیس بک ‘ اور ’انسٹاگرام ‘ بند ہوگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سماجی ویب سائیٹ ’فیس بک ‘ڈاﺅ ن ہوگئی ہے جس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے ۔ مختلف رپورٹس کے مطابق فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام ، ٹنڈر بھی ڈاﺅن ہوگئے ہیں تاہم ٹوئیٹر تاحال کام کررہاہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طورپر فیس بک کی خرابی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم اگرآپ فیس بک لاگ اِن کرنے کی کوشش کریں تو مسیج ملتاہے کہ ”معذرت ، کچھ خرابی آرہی ہے ، کام جاری ہے اورجلد ہی فیس بک بحال کردی جائے گی “۔ ٹوئیٹرپر مختلف ممالک سے لوگ لکھ رہے کہ پچھلے ایک گھنٹے سے زائد وقت سے فیس بک اورانسٹاگرام بند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :