پرویز رشید نے بڑا اعلان کر دیا

منگل 27 جنوری 2015 12:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے شہید ہونے والے صحافیوں کے ورثاء کے لیے دس لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے صحافیوں کے لیے تین لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے پرویش رشید نے صحافیوں کے تحفظ کی پہلی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بد قسمتی سے پاکستان صحافیوں کے لیے خطر ناک ملک بن چکا ہے لیکن حکومت میڈیا ہاوٴسز اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کا سامنا ہے۔ اس لیے میڈیا کو چاہئیے کہ دو لوگوں کو معلومات کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کرے کہ دہشتگرد زبردستی لوگوں پر اپنے نظریات کا تسلط چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :