فرنس آئل،پٹرول کے ذخائرمیں اضافے کا امکان

منگل 27 جنوری 2015 12:16

فرنس آئل،پٹرول کے ذخائرمیں اضافے کا امکان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) فرنس آئل اور پٹرول بحران کے ذخائر میں اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق 65ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل لے کر ایک بحری جہاز آج رات کراچی پہنچ رہاہے جبکہ 55ہزارمیٹرک ٹن پٹرول لے کر ایک بحری جہاز کل کراچی پہنچے گاجس کے بعد پٹرول کی قلت ختم ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شیریں جناح کالونی سے بلاول ہاﺅس تک احتجاج ریلی نکالی اورآزادی اظہاررائے کے نام پر توہین کی مذمت کی ۔