ذاتی طور غیر مہذب ڈانس کے سخت خلا ف ہوں ‘ اداکارہ و ماڈل رائمہ خان

منگل 27 جنوری 2015 12:19

ذاتی طور غیر مہذب ڈانس کے سخت خلا ف ہوں ‘ اداکارہ و ماڈل رائمہ خان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء )اداکارہ و ماڈل رائمہ خان نے کہا ہے کہ تمام سینئر تھیٹر فنکارائیں میرے لئے قابل احترام اور اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہیں ، میں ہمیشہ ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ با ادب انسان ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ڈانس کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تھا ، میرے پرستاروں اور شائقین ڈرامہ میری ڈانس پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں جو میری لیے حوصلہ افزابات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کمرشل تھیٹر میں عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ڈرامہ پیش کیا جاتا ہے ۔مجھے فلموں کی بے شمار آفرز ہورہی ہیں لیکن اگر میرے معیار کے مطابق کوئی کردار ہواتو غورکرونگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذاتی طور غیر مہذب ڈانس کے سخت خلا ف ہوں ۔عام گھریلو زندگی میں ماڈرن اور مشرقی لباس پسند کرتی ہوں ۔