بھارتی فوج کے ہاتھوں کپواہ قتل عام کے21برس ہوگئے

منگل 27 جنوری 2015 12:26

کپوارہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) 21سال قبل27جنوری 1994ء کو بھارتی فوج نے قصبہ کپوارہ میں 27بے گناہ شہریو ں کو گو لیو ں سے بھو ن ڈالا تھا۔27جنوری 1994کا دن کپوارہ کے عوام کے لئے منحوس ترین دن تھا۔ کیونکہ اس دن کپوارہ کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے 27افراد کو دن دھا ڑے فوج نے بلا جواز فائرنگ کر کے 27گھرانو ں کے چراغ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گل کر دیئے ۔

یہ وہ دن تھا جب لوگ ماہ رمضان میں سحری کھانے کے بعد ہی شب قدر کے مقدس تہوار کے لئے ضروری سامان خریدنے کے لئے کپوارہ گئے ہوئے تھے ۔27جنوری 1994۔چلہ کلان کی سردی سے لوگ ٹھٹھر گئے تھے، دکاندار اپنی دکانو ں کو کھو لنے میں مصروف تھے کہ اچانک 10بجکر45منٹ فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔لوگ اپناکارو بار چھوڑ کرافرا تفری کے عالم میں جان بچانے کے لئے محفوظ مقامات کی طرف بھا گنے لگے لیکن فوج نے اس قدر فائرنگ کی کہ خوف کی وجہ سے لوگو ں نے بس اڈے میں گا ڑیو ں کے نیچے پناہ لی اور جو جہا ں تھا وہا ں ہی زمین پر لیٹ گیا لیکن اقبال مارکیٹ ،جامع مسجد روڈ اور بائی پاس سڑکو ں سے راہ چلتے لو گو ں کوبھارتی فوج نے براہ راست نشانہ بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سڑکیں انسانی خون سے لال ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوج نے زخمیو ں کے اسپتال لے جانے کی کوشش کو بھی فائرنگ کر کے ناکام بنا دیا ۔اس سانحہ میں زندہ بچ جانے والے ایک چشم دید گو اہ غلام محمد جو ایک سرکاری ملازم ہے نے بتا یا کہ وہ اپنی ڈیو ٹی کی طرف جارہا تھا کہ ریگی پورہ کے پوسٹ سے کپوارہ کے بائی پاس ،اقبال مارکیٹ اور جامع مسجد سڑکو ں کو براہ راست نشانہ بنا گیا جس کے بعد میں نے بس اڈے کے نزدیک ایک بس کے نیچے پناہ لی ۔

انہوں نے بتا یا کہ فائرنگ کے بعد فوج کی بھاری جمعیت قصبہ میں داخل ہوگئی اور جن لو گو ں نے دکانو ں میں پناہ لی ان میں کئی کو باہر نکال کر گولیو ں سے بھون ڈالا ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ یہ واقعہ جب مجھے یاد آتا ہے تو میرے رو نگٹھے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ایک اور چشم دید گواہ جو قصبہ کے بائی پاس پر دکانداری کرتا ہے ،نے بتا یا کہ 25جنوری کی شام کو ہی فوج نے تمام دکاندارو ں کو دھمکی دے رکھی تھی کہ26جنوری کو دکانیں نہیں کھولی گئی تو اس کی سزا آپ کو بھگتنی پڑے گی لیکن 26 جنوری کو وادی بھر میں مکمل ہڑتال تھی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر ہوئی ۔

انہو ں نے بتا یا کہ 27جنوری کو جب وہ حسب معمول کپوارہ پہنچ گئے تو اپنی دکانیں کھولنے لگے تو زور دار فائرنگ ہوئی اور بھاگتے ہوئے ایک مکان میں گھس گیا ۔انہو ں نے بتا یا کہ جب فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ور لو گو ں نے راحت کی سانس لی ،میں باہر نکلا تو ہر طرف انسانی لا شو ں کے ڈھیر لگ گئے تھے ۔کئی لو گو ں نے بتا یا کہ فوج اور پولیس کے ما بین کئی روز سے عام شہریو ں کو ہرا سان کرنے کی پاداش میں محاذ آرائی چل رہی تھی اور نوبت ہاتھا پائی پر بھی پہنچ گئی اور اس محاذ آرائی میں 25جنوری کواس وقت شدت آگئی جب ایک فوجی گا ڑی ایک بزرگ شہری کو کچلنے جارہی تھی جس پر پولیس کے ایک کانسٹیبل اور ایک فوجی آفیسر کے درمیان لڑائی ہوئی ۔

26جنوری کو فوج کے غصہ میں مزید اضا فہ ہو اجو انہو ں نے فائرنگ کر نہتے 27شہریو ں پر اتارا اور انہیں 27جنوری کے روز گولیو ں سے بھون ڈالا ۔ایک پولیس آفیسر جو آج ریٹا ئر ہوچکے ہیں، نے بتا یا کہ 31میڈیم ریجمنٹ سے وابستہ فوجی اہلکارو ں نے فیلڈ آفیسر ایس بخشی جو روڑ اوپنگ پارٹی کی سر براہی کر رہا تھا ، کی ہدایت پر ریگی پورہ ،ملہ پوسٹ اور دیگر مقامات سے براہ راست لو گو ں پر فائرنگ کرکے 27افراد کو جا ں بحق کیا ۔

جس کے بعد لو گو ں نے مظاہرے کئے ۔انہو ں نے بتا یا کہ پولیس نے فوری طور ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 13/1994US302,307درج کی جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئی ۔انہو ں نے بتا یا کہ 1997تک اس کیس کی شنوائی ہوئی اور اس میں ملوث اہلکارو ں کی نشاندہی بھی ہوئی ۔لواحقین نے بتا یا کہ 21برس گزر گئے لیکن ان کے ساتھ کوئی بھی انصاف نہیں کیا گیا کیونکہ واقعہ میں ملو ث فوجی اہلکارو ں کی نشاندہی بھی ہوئی ۔

اس سلسلے میں3 سال قبل سرگرم حقوق البشرکارکن محمد احسن انتو اور سماجی و حقوق انسانی کارکن عبدالروف خان نے مشترکہ طور بشری حقوق کے مقامی کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ فوج کی 15 پنجاب ریجمنٹ نے معصوم اور بے قصور شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ مذکورہ ارضی میں ایس ایچ آر سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کرے ۔

انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے اس حوالے سے 15پنجاب یونٹ اور ریاستی پولیس کے سربراہ کے نام نوٹس جاری کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ کمیشن کے پاس پیش کرے ۔ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ نے اس حوالے سے جو رپورٹ مئی 2012میں پیش کی اس میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ 27جنوری 1994کو کپوارہ بازار میں سیکنڈ لیفٹنٹ ایس بخشی کی سربراہی میں’ روڑ اوپننگ پارٹی‘ تعینات کی گئی تھی اور انہوں نے بلا کسی اشتعال کے بس اڈہ کپوارہ میں گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔

پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے پولیس سٹیشن کپوارہ نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 19/94زیر دفعات 302,307اور 149آر پی سی کے تحت درج کیا گیا اور تحقیقات کے دوران 18افراد کی نعشیں بر آمدہوئی اور 38زخمی ہوئے تھے ۔ سی آئی ڈ ی ونگ کی طرف سے کمیشن کے پاس پیش کئے گئے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران کئی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کئے گئے جس کے دوران یہ سامنے آیا کہ فوج کی این سی اے سے وابستہ روڑ اوپننگ پارٹی کپوارہ سانحہ کیلئے ذمہ دار ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران اگرچہ کئی بار متعلقہ یونٹ سے گزارش کی گئی کہ روڑ اوپننگ پارٹی میں شامل اہلکاروں کی شناخت کی جائے تاہم مذکورہ یونٹ نے کوئی جانکاری نہیں دی ۔ رپورٹ میں اس بات کو ظاہر کیا گیا کہ اس کے بعد 28انفنٹری ڈیو یڑن کپوارہ کے کرنل ،جنرل سٹاپ سے بھی رابطہ قائم کیا گیا تاہم انہوں نے جوابی مکتوب میں کہاکہ فوج نے ا س حوالے سے پہلے ہی کوٹ آف انکوائری شروع کی ہے تاہم مذکورہ کوٹ مارشیل کے حتمی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا اور بعد میں فوج کی طرف سے تحقیقاتی عمل میں تعاون نہ کرنے کی وجہ سے 1997میں اس کیس کو بند کیا گیا ۔

2004میں اس کیس کو دو بارہ کھو لا گیا اور اس وقت کے ایڈیشنل ایس پی نے فوج سے ضروری تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی لیکن فوج نے پولیس کی کوئی معاونت نہیں کی ۔لواحقین نے اپنا یہ مطالبہ پھر دہرایا کہ اس کیس کو از سر نو کھول کر ملو ث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :