ایل بی فاروقی کا تاجر رہنماء عبدالرزاق خان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

منگل 27 جنوری 2015 12:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)پیپلزٹریڈرز ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایل بی فاروقی نے تاجررہنماء عبدالرزاق خان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موصوف انتہائی متحرک رہنما ء ہیں جنہوں نے سماجی خدمات کی خاطر وہ کارہائے سرانجام دیئے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ایل بی فاروقی نے کہاکہ پیپلزٹریڈرز ونگ ہراُس کردار کی حامی ہے جو ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مفاد کوترجیح دے ‘ عبدالرزاق خان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، اُن کی سماجی خدمات پر پیپلزٹریڈرونگ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی مکمل صحت کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہے ‘ اللہ تبارک تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطافرمائے ۔