برصغیر میں قیام امن مسئلہ کے کشمیر حل سے مشروط ہے‘ محمد شفیع ریشی

منگل 27 جنوری 2015 12:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)ڈی پی ایم جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارتی حکمرانوں کو روزانہ کی بنیاد پر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کے الحاق کو وہ کبھی تسلیم نہیں کرتے ہیں اور اپنے بنیادی حق ”حق خودارادیت “ کے حصول تک اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنا یہ حق حاصل کرکے ہی رہینگے جسکا وعدہ اس وقت کے بھارتی حکمرانوں نے اقوام متحدہ کی وساطت سے کشمیریوں سے بارہا کیا ہے اور جسکے متعلق باضابطہ قراردادیں بھی اقوام متحدہ میں موجود ہیں ۔ انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو انکا بنیادی حق دلوانے کی خاطر اپنا اثر رسوخ کا استعمال کریں۔ ایڈوکیٹ ریشی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے یہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے سے ہی برصغیر ہندوپاک میں حقیقی امن و امان قائم ہوسکتا ہے اور اس خطے کے کروڑوں عوام راحت پاسکتے ہیں۔