دوسرا پریکٹس میچ، نیو زی لینڈ پریزیڈنٹ الیون کی پاکستان کو 1وکٹ سے مات

منگل 27 جنوری 2015 12:28

دوسرا پریکٹس میچ، نیو زی لینڈ پریزیڈنٹ الیون کی پاکستان کو 1وکٹ سے مات

لنکلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔جنوری 2015ء ) نیو زی لینڈ پریزیڈنٹ الیون نے پاکستان کو دوسرے پریکٹس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1وکٹ سے شکست دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برٹ سکلف اوول، لنکلن میں کھیلے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 267رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

پا کستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 89گیندوں پر 88نا ٹ آؤٹ ، عمر اکمل 82گیندوں پر 77اور صہیب مقصود 25اور بلاول بھٹی 23رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

نیو زی لینڈ پریزیڈنٹ الیون کی جانب سے جیمیسن نے 2جبکہ نٹال ،جونسٹن اور احسان نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ نیو زی لینڈ پریزیڈنٹ الیون نے 268رنز کا ہدف آخری اوور کی 5ویں گیند پر 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ نیو زی لینڈ پریزیڈنٹ الیون کی جانب سے مائیکل پولارڈ نے 153،شان ہکس اور ٹوڈ آسٹل 29،29رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی طرف سے محمد عرفان اور بلا ول بھٹی نے 3،3جبکہ سہیل خان نے 2اوریاسر شاہ نے 1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :