یونان سے قرض ادا کرنے کی توقع رکھنا غیرحقیقی ہے ‘ معاشی ترجمان سیریزا

منگل 27 جنوری 2015 12:34

ایتھنز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) یونان میں انتخابات میں کامیابی حاصل کر نے والی جماعت سیریزا کے معاشی ترجمان نے کہاہے کہ یونان سے قرض ادا کرنے کی توقع رکھنا ’غیرحقیقی ہے۔ یونانی انتخابات کی فاتح جماعت سریزا کے معاشی ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونان سے اس بات کی توقع رکھنا کہ وہ اپنا قرض مکمل طور پر ادا کر دیگا غیرحقیقی ہے۔

(جاری ہے)

یوکلڈ تساکالوٹوس نے کہا کہ ہر کوئی یہی سمجھتا ہے کہ یونان قرض ادا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا تساکولوٹوس نے کہا کہ میں آج تک کسی ایسے معاشیات دان سے نہیں ملا جو آپ کو بتائے کہ یونان اپنا تمام قرض ادا کر دے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنماوٴں کو یہ دکھانا ہو گا کہ وہ سریزا کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اگر وہ یہ عندیہ دیتے ہیں کہ وہ ایک جمہوری طریقے سے منتخب شدہ حکومت کے ساتھ بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تو یورپ بہت عجیب اور بہت خطرناک جگہ بن جائے گی۔یہ آخری اشارہ ہو گا کہ یہ ایک ایسا یورپ ہے جو جمہوری اور سماجی تبدیلی کو ہضم نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :