کروز شپ کے حجم کا سیارچہ زمین کے بہت قریب سے گزریگا ‘ ماہر فلکیات

منگل 27 جنوری 2015 12:34

کروز شپ کے حجم کا سیارچہ زمین کے بہت قریب سے گزریگا ‘ ماہر فلکیات

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ ایک کروز شپ کے حجم کا سیارچہ ویلز کے آسمان پر دیکھا جا سکے ‘ یہ نظارہ 200 سال میں ایک بار ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ماہر فلکیات کے مطابق یہ سیارچہ زمین سے ایک کروڑ بیس لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزریگا تاہم فلکیات اصطلاح میں یہ سیارچہ زمین کے بہت قریب سے گزریگاماہر فلکیات جوناتھن پاول نے کہا کہ یہ بہت نایاب نظارہ ہو گا۔

پاول کے مطابق اس سیارچے کو شام آٹھ بجے جی ایم ٹی کو مشتری اور روشن ستارے سریئس کے درمیان دیکھا جا سکے گا۔انہوں نے کہاکہ ماہرِ فلکیات میں سیارچے 2004 BL86 کے اس نظارے کے باعث کافی ہلچل ہے۔پاول نے کہا کہ سیارچے زمین کے قریب سے روز ہی گزرتے ہیں تاہم اس میں دلچسپی زیادہ اس لیے ہے کہ یہ کافی بڑا ہے۔

(جاری ہے)

اور دوسری بات یہ کہ یہ رات کے وقت گزریگا۔

انہوں نے کہاکہ زیادہ تر سیارچے اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کو کم درجے کی ٹیلیسکوپ سے بھی نہیں دیکھا جاسکتا تاہم اس سیارچے کو عام سی دور بین سے بھی دیکھا جا سکے گا۔پاول کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے تین گنا فاصلے سے گزرے گا۔انھوں نے بتایا کہ آسمان پر یہ سیارچہ ایسا لگے گا جیسے بہت سست رفتاری سے سفر کر رہے ہے اور تمام چیزوں کی مخالف سمت میں سفر کر رہا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ بہت قریب سے گزرے گا اور اس کے بعد 1999 AN10 ‘ 2027 میں اتنے کم فاصلے سے گزریگا۔