امریکہ میں برفانی طوفان کے پیش نظر نیو یارک سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

منگل 27 جنوری 2015 12:34

امریکہ میں برفانی طوفان کے پیش نظر نیو یارک سمیت متعدد ریاستوں میں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) امریکہ میں برفانی طوفان کے پیش نظر نیو یارک سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے حکام نے مقامی وقت رات گیارہ بجے کے بعد سے 6000 کلومیٹر طویل روڈوں کے سلسلے پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔فلیڈیلفیا سے لے کر مین تک شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ان ریاستوں کے کچھ علاقوں میں ایک گھنٹے میں چار انچ برف پڑی۔

نیو یارک، نیو جرسی، کنیکٹیکٹ، رہوڈ آئی لینڈ اور میساچیوسٹس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں پر پیشگوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان لوگوں کو ایک فٹ کی برف صبح بخیر کہے گی۔نیو یارک کے میئر نے پریس کانفرنس میں لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ برف صاف کرنے والے 2300 ٹرکوں سے محتاط رہیں ہم اس طوفان کو نظر انداز نہیں کر سکتے اگلے چند گھنٹوں میں ہم دیکھیں گے کہ برفانی طوفان بہت تیزی سے اور بہت شدت سے ہم سے ٹکرائے گا۔

(جاری ہے)

امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں میں واقع ہوائی اڈوں پر پانچ ہزار جہازوں کی پرواز متاثر ہوئی ہے۔نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں ہی سے کام کریں۔ قومی محکمہ موسمیات کے گلین فیلڈ کا کہنا ہے کہ یہ برفانی طوفان پچھلے اندازوں سے بھی زیادہ شدت کا ہو گا ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ 80 لاکھ افراد اس برفانی طوفان کے راستے میں ہیں۔ایک اندازے کے مطابق میساچیوسٹس کے ساحلی علاقوں میں 75 میل فی گھنٹہ سے ہوائیں چلیں گی اور برفباری ہو گی۔مریکی موسمیاتی چینل کا کہنا ہے کہ طوفان علاقے میں بدھ تک جاری رہے گا اور ممکنہ تاریخی سرد طوفان شمال مشرقی امریکہ میں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر اور ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :