امریکہ ‘کیلی فورنیا کی کاؤنٹی میں ساحل کنارے کھڑی کشتیوں میں آگ لگنے سے درجن بھر سے زائد کشتیاں تباہ

منگل 27 جنوری 2015 12:35

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک کاؤنٹی میں ساحل کنارے کھڑی کشتیوں میں آگ لگنے سے درجن بھر سے زائد کشتیاں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اسکرامینٹو کاؤنٹی کے علاقے وال نٹ گروو میں رات گئے ساحل کنارے کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی جو پھیلتی ہوتی دوسری کشتیوں تک پہنچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے جب آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی تو ایک کشتی ڈولتی ہوئی آگ نکل گئی اور ڈاک سے جاٹکرائی اس دوران 14 کشتیاں آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :