مغرب کی حمایت یافتہ حزب اختلاف کٹھ پتلی ہے ‘ بشار الاسد

منگل 27 جنوری 2015 12:35

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)روس کے دارالحکومت ماسکو میں شام میں امن کے مذاکرات کی نئی شروعات پر شام کے صدر بشار الاسد نے مغرب کی حمایت یافتہ حزب اختلاف جماعتوں کو کٹھ پتلیاں کہتے ہوئے مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

جریدے دا فورن افیئرز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں صدر الاسد نے یہ سوال اٹھایا کہ مغربی حمایت یافتہ لوگوں سے بات چیت کرنا نتیجہ خیز ہو گا یا نہیں۔