امریکہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث یمن میں سفارت خانہ بندکردیا

منگل 27 جنوری 2015 12:37

صنعاء (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) امریکہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث یمن میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا دارالحکومت صنعا ء میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارت خانے کو سیکورٹی خدشات کے باعث فی الحال پبلک ڈیلنگ کے لیے بند کیا گیا ہے، ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق یمن میں صدر، وزیر اعظم اور کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں سیاسی خلا ہے اور سیکورٹی کے خدشات بڑھ گئے ہیں اسی لیے سفارت خانہ ،فی الحال کسی قسم کی سروس فراہم کرنے کے قابل نہیں ، صرف ایمرجنسی صورت میں ہی سفارت خانہ خدمات فراہم کرسکتا ہے ، بیان کے مطابق سفارت خانہ دوبارہ کب فعال ہوگا؟ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :