نچلی پرواز کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے کے وائٹ ہاوٴس کمپلیکس میں گرنے سے افرا تفری پھیل گئی

منگل 27 جنوری 2015 12:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) نچلی پرواز کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے کے وائٹ ہاوٴس کمپلیکس میں گرنے سے افرا تفری پھیل گئی۔ پیش آنے والے واقعہ کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر وائٹ ہاوٴس کو کچھ دیر کیلئے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹ سروس کے ترجمان برائن لیارے نے بتایا کہ گرنے والا ڈرون بازار میں دستیاب ایک عام کواڈ کاپٹر تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون وائٹ ہاوٴس کمپلیکس کے جنوب مشرق میں رات تین بجے کے قریب گرا اور ایجنسی ملزمان کی شناخت اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :