چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کے عہدئے پرفائزکردیا

منگل 27 جنوری 2015 12:37

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کادرجہ دے کر نئی تاریخ رقم کردی ۔پادری بننے کی حیثیت حاصل کرنے کے20برس بعد برطانیہ میں خاتون کوبشپ بننے کابھی موقع مل گیااڑتالیس برس کی لبی لین کویارک منسٹرمیں منعقد تقریب میں اسٹاک پورٹ کی بشپ کادرجہ دیاگیا۔

(جاری ہے)

جیسے ہی آرچ بشپ آف یارک نے لوگوں سے پوچھاکہ کیالین کوبشپ کادرجہ ملناچاہیے،لوگوں نے ہاں میں جواب دیامگرایک شخص نے بلندآوازمیں کہا کہ کتاب مقدس کے تحت ایسانہیں کیاجاسکتاتاہم تقریب جاری رہی۔

چرچ آف انگلینڈ نے لبی لین کاانتخاب پچھلے برس دسمبرمیں کیاتھااورآرچ بشپ آف کینٹبری اوروزیراعظم کیمرون نے اسے جنسی برابری کی جانب قدم قراردیا تھا۔امریکہ ،کینیڈا،آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں پہلے ہی خواتین بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیرہی ہیں اورمانچسٹرکے نواحی چرچ کی لین کے انتخاب سے برطانیہ بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین بشپ کے عہدیپرفائزہیں۔