داعش کے سائبر گروپ نے ملائشین ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی

منگل 27 جنوری 2015 12:38

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) داعش کے سائبر گروپ نے ملائشین ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشین ایئر لائن کے ہیک کا انکشاف اس وقت ہوا جب صارفین نے ویب سائٹ کو لاگ آن کیا تو وہاں داعش کے سائبر گروپ آفیشل سائبر کلیفیٹ لیزرڈ نے اپنا پیغام چھوڑ رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ داعش یہاں موجود ہے اور انہوں نے ویب سائٹ کو ہیک کرکے ایئرلائن کی ای میل پر قبضہ جما لیاداعش کے سائبر گروپ کی جانب سے ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کے بعد ملائشین ایئرلائن انتظامیہ نے سائٹ کے ہیک کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے صرف ان کا ڈومین نیم سسٹم ہیک کیا ہے تاہم اس کا انٹرنل سرور محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

ائیر لائن انتظامیہ کے مطابق اس مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے اور سائٹ آئندہ 22 گھنٹوں میں مکمل بحال کردی جائیگی ‘ اس حوالے سے ملائشین حکام کو بھی آگاہ کردیاگیا

متعلقہ عنوان :