پاکستان اور بحرین کی فضائیہ کے درمیان پیشہ وارانہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 27 جنوری 2015 12:49

مانامہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان اور بحرین نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعاون بڑھانے اور نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے بحرین کے ڈیفنس فورسز کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایئر چیف نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور رائل بحرین ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حماد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے جبکہ اس دوران دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعاون بڑھانے اور نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا

متعلقہ عنوان :