گھڑی کے تحفے پر برطانوی وزیر کی معذرت

منگل 27 جنوری 2015 12:53

گھڑی کے تحفے پر برطانوی وزیر کی معذرت

لند ن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)بر طانوی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے تائیوان کے دارالحکومت ٹائی پے کے میئر کو تحفے میں گھڑی دینے پر معذرت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے گھڑی تحفے میں دینے میں اس بات کو نظر انداز کردیا کہ یہ چینی ثقافت میں کسی کو گھڑی دینا معیوب سمجھا جاتا ہے۔برطانوی وزیر سوزن کریمر نے کہا کہ ان کو اس بات کا بالکل خیال نہ رہا کہ چینی ثقافت میں کسی کو گھڑی دینے کا مطلب ہوتا ہے کہ اس شخص کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ٹائی پے کے میئر کو وین ڑے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گھڑی تحفے میں دیے جانے پر انھوں نے کہا تھا کہ ان کو اس کی ضرورت نہیں ہے اور وہ شاید اس گھڑی کو ردی والے کو بیچ دیں۔ان کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میئر مذاق کر رہے تھے۔برطانوی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سوزن کریمر نے ایک بیان میں کہا ’میں معذرت چاہتی ہوں۔ ہم ہر روز کوئی نئی چیز سیکھتے ہیں۔ مجھے اس بات کا بالکل علم نہیں تھا کہ اس تحفے کو منفی انداز میں لیا جائے گا۔ برطانیہ میں تحفے میں ملی گھڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے کیونکہ وقت سے زیادہ قیمتی شے کوئی نہیں ہے۔‘دوسری جانب میئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ گھری کے بیچے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا