سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستیں خارج کردیں

منگل 27 جنوری 2015 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستیں خارج کردیں‘ یہ درخواستیں غیر موثر ہونے اور واپس لئے جانے کی بناء پر خارج کی گئی ہیں‘ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منگل کے روز دہشت گردی کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی اس دوران درخواست گزاروں کی طرف سے حامد خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے‘ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جس قانون کے تحت انسداد دہشت گردی عدالتوں کو چیلنج کیا گیا تھا وہ غیر موثر ہوچکا ہے لہٰذا ان درخواستوں کی سماعت کاکوئی فائدہ نہیں ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اب آپ کیا چاہتے ہیں تو فاضل وکیل نے بتایا کہ وہ یہ درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں مگر ضرورت محسوس ہوئی تو وہ نئے قانون کے تحت انسداد دہشت گردی عدالتوں کو چیلنج کریں گے تو عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی بناء پر خارج کردیں

متعلقہ عنوان :