ٹینس آسٹریلیا کا ٹی 20 کی طرز پر ’فاسٹ 4‘ ٹینس متعارف

منگل 27 جنوری 2015 12:55

ٹینس آسٹریلیا کا ٹی 20 کی طرز پر ’فاسٹ 4‘ ٹینس متعارف

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مقبولیت دیکھتے ہوئے ٹینس آسٹریلیا نے اس چھوٹے فارمیٹ کے ٹینس کا ایجاد کیا ہے آسٹریلیا کہ شہر میلبرن میں روشن ٹینس کورٹ میں سپین کے رافیل ندال گلابی کپڑے زیب تن کیے داخل ہوئے۔فاسٹ 4 دراصل میں ٹینس آسٹریلیا کی ایجاد ہے جس کا انعقاد جنوری میں آسٹریلین اوپن سے قبل سڈنی اور میلبرن میں ہوا۔

آسٹریلیا میں ٹینس کی گورننگ باڈی ٹینس آسٹریلیا کو فاسٹ 4 تیار کرنے میں تین سال لگے۔ یہ ٹینس کا چھوٹا ورڑن ہے۔کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مقبولیت دیکھتے ہوئے ٹینس آسٹریلیا نے اس چھوٹے فارمیٹ کے ٹینس کا ایجاد کیا ہے۔کورٹ میں موجود لوگوں اور ٹی وی پر دیکھنے والوں کی آسانی کے لیے فاسٹ 4 کے چار نئے قوانین کو نمایاں طور پر کورٹ کے اطراف میں لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان قوانین کو رافیل ندال، راجر فیڈرر اور لیٹن ہیوئٹ نے باآسانی سیکھ لیا جنھوں نے سڈنی میں فاسٹ 4 ایک دوسرے کے خلاف کھیلا۔ٹینس آسٹریلیا کے ڈائریکٹر کریگ مورس کا کہنا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کو اس فارمیٹ کا میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا آسان تھا۔’بڑے کھلاڑی ٹینس کے سرپرست کا کردار بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ وہ اس کھیل میں جدت لانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

۔۔ راجر، لیٹن اور ندال نے بڑی خوشی سے یہ فارمیٹ کھیلا۔ ان کو معلوم ہے کہ ہم پانچ سیٹ کے ٹینس فارمیٹ کی جگہ لینے کے لیے فاسٹ 4 متعارف نہیں کر رہے ہیں۔‘ بڑے کھلاڑی ٹینس کے سرپرست کا کردار بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ وہ اس کھیل میں جدت لانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ راجر، لیٹن اور ندال نے بڑی خوشی سے یہ فارمیٹ کھیلا۔ ان کو معلوم ہے کہ ہم پانچ سیٹ کے ٹینس فارمیٹ کی جگہ لینے کے لیے فاسٹ 4 متعارف نہیں کر رہے ہیں۔

تین سال قبل ٹینس آسٹریلیا نے ٹینس کے شائقین میں تیزی سے کمی واقع ہونے کے پیش نظر فاسٹ 4 کی تیاری کا کام شروع کیا تھا۔فاسٹ 4 کے پیچھے مقصد ہے کہ ایسا فارمیٹ تیار کیا جائے جو ایک گھنٹے میں مکمل ہو جائے تاکہ ٹینس بھی فٹ بال، باسکٹ بال اور نیٹ بال کے مدِ مقابل آ سکے۔کریگ مورس کا کہنا ہے ’ہم نے دیکھا کہ اختتام ہفتہ پر شائقین میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ کوئی بھی کھیل کو اتنا وقت نہیں دے سکتا۔

‘مشکل کام اس فارمیٹ کے قوانین مرتب کرنا تھا لیکن جب ایک بار یہ ہو گیا تو اس کا نام رکھنا کوئی مشکل کام نہیں تھا۔’نام سے صاف ظاہر ہونا چاہیے تھا کہ یہ تیز گیم ہے جو ایک گھنٹے میں ختم ہو جائے گا۔ پھر گیم جیتنے کے لیے چار پوائنٹ چاہئیں، سیٹ جیتنے کے لیے چار گیمز اور چار قوانین تبدیل ہوئے ہیں۔ یعنی کہ فاسٹ 4۔‘بڑے ٹینس سٹارز کو بھی یہ فارمیٹ پسند آیا ہے۔ فیڈرر اور ہیوئٹ کا کہنا ہے کہ یہ فارمیٹ بچوں کے لیے بہت اچھا ہے کہ یہ کم دورانیے کا بھی ہے اور سخت ہے۔

متعلقہ عنوان :