مائیکل کلارک کے فٹ ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا میں نیا تنازعہ جنم لے سکتا ہے

منگل 27 جنوری 2015 12:56

مائیکل کلارک کے فٹ ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا میں نیا تنازعہ جنم لے سکتا ..

سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) مائیکل کلارک کے فٹ ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کے نئے تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔ انجری نے کلارک کو کئی ہفتے کرکٹ کے میدان سے دو ررکھا۔ انہوں نے جلد واپسی کیلئے پریکٹس شروع کردی ہے، وہ کم تر درجے کی گریڈ کرکٹ کھیل کر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں اسٹیون اسمتھ نے کمان سنبھال کر ٹیم کو کامیابی کے شاہرہ پر گامزن کرکے کلارک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

اسمتھ کی کامیابی کپتانی کے باوجود کلارک اپنے عہدے سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے۔کلارک کی ٹیم میں واپسی کے بعدسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیااسمتھ بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل ہونگے۔ابھی ان دونوں کھلاڑیوں کی پوزیشن فیصلہ سلیکٹرز نے کرنا ہے تاہم اس ضمن میں کلارک کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوچکے ہیں اور آسٹریلیا الیون کی کپتانی کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

اسمتھ ٹیم کیلئے کامیاب کپتان ضرور ثابت ہوا لیکن وہ اپنے عہدے سے دستبرار نہیں ہونا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کیریئر بھی شاندار رہا ہے اور میں نے بھی بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے جس کی وجہ سے سلیکٹرز مجھے سے مطمئن اور خوش ہیں۔میری قیادت میں ٹیم نیکئی فتوحات حاصل کی ہیں اب میں بالکل فٹ ہوں اور ٹیم کی کپتانی کیلئے بھرپور تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسمتھ عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہوتے ہیں۔جس طرح دوسرے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے اسی طرح وہ بھی ٹیم الیون کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :