کر کٹ کے قو می ہیروز اور ممتاز فنکاروں کے درمیان T20میچ31 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا،

منگل 27 جنوری 2015 13:00

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) کر کٹ کے قو می ہیروز اور ممتاز فنکاروں کے درمیان T20میچ31 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کر کٹ کے قو می ہیروز اور ممتاز فنکاروں کے درمیان T20میچ سے شہر میں امن کو فروغ دینے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد نے کمشنر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتا یا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ کو سلام پاکستان کے نام دیا گیا ہے۔ میچ 31 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا۔ کرکٹرز ٹیم کے کپتان شعیب ملک ہوں گے جبکہ فنکاروں کی ٹیم کے کپتان علی ظفر ہوں گے۔ میچ پاکستان ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جا ئے گا۔ وفد میں فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن دردانہ شہاب اور صدر ساجد حسن بھی مو جو د تھے۔