افغانستان کے خلاف دوستانہ میچ کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع

منگل 27 جنوری 2015 13:00

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) افغانستان کے خلاف دوستانہ میچ کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ شملان مبارک کی زیر نگرانی شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں تئیس ممکنہ کھلاڑیوں نے رپورٹ کرکے بھرپور ٹریننگ کا آغاز کیا۔کھلاڑیوں کو دو سیشنز میں فزیکل فٹنس کے علاوہ فٹ بال کی جدید تربیت دی جائے گی تاکہ افغانستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی جاسکے۔مہمان ٹیم کی میچ کھیلنے کیلئے چار فروری کو لاہور آمد متوقع ہے جبکہ میچ چھ فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :