انگلش باکسر اینتھونی جانسن کے خلاف مقابلے سے دستبردار

منگل 27 جنوری 2015 13:00

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) ناقابل شکست انگلش ہیوی ویٹ چیمپئن باکسراینتھونی جوشوا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کے آخر میں کیون جانسن کے خلاف شیڈول مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔ دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ 31 جنوری کو ہونا تھا۔